پاکستان کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر ویز بند شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پاکستان کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر ویز بند شہریوں کو احتیاط کی ہدایت



پاکستان کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر ویز بند شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

لاہور : پاکستان کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر متعدد موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایم ون (پشاور سے رشکئی)، ایم 3 (فیض پور سے درخانہ)، ایم 4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان)، ایم 5 (ملتان سے ظاہر پیر تک) اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 دھند کے سبب بند کر دی گئی ہیں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز کو لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ دھند کے دوران محفوظ سفر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں:

فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں
تیز رفتاری سے گریز کریں
آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *