ویب ڈیسک: دیہی انگلینڈ کی محبت اور رشتوں پر مبنی کہانیوں کی معروف مصنفہ 82 سال کی عمر میں اپنے آکسفورڈشائر گھر میں چل بسیں۔
مشہور برطانوی ناول نگار جویانا ٹرولوپ ( Joanna Trollope)، جنہیں ’’Queen of the Aga Saga‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
جویانا ٹرولوپ اپنی ان کہانیوں کی وجہ سے بے حد مقبول تھیں جن میں وہ دیہی انگلینڈ کی زندگی، محبت، خاندان اور رشتوں کے نازک جذبات کو نہایت سادہ مگر دلکش انداز میں بیان کرتی تھیں۔
ان کے ناول خاص طور پر مڈل انگلینڈ کی روزمرہ زندگی کے گرد گھومتے تھے، جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی جذبات اور انسانی رشتوں کی گہرائی دکھائی دیتی تھی۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار بیسٹ سیلر کتابیں لکھیں، جن میں رہائش، خاندان، دوستی، ازدواجی زندگی اور دیہی معاشرتی مسائل اہم موضوع رہے۔ ان کی تحریروں نے انہیں لاکھوں قارئین میں مقبول بنایا۔
ادبی دنیا نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جویانا ٹرولوپ نے انگریزی ادب میں ایک منفرد اور مضبوط شناخت چھوڑی ہے۔ ان کی کہانیاں آج بھی قارئین کے دلوں میں زندہ ہیں اور طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔
مصنفہ کی بیٹوں نے ایک بیان میں والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ’ ہماری پیاری اور باحوصلہ والدہ جویانا ٹرولوپ 11 دسمبر کو دنیا چھوڑ گئیں۔‘‘
جویانا ٹرولوپ، جو وکٹورین دور کے مشہور ناول نگار انتھونی ٹرولوپ کی دُور کی رشتہ دار تھیں، نے ادب کی دنیا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 8 ملین سے زائد کتابیں دنیا بھر میں فروخت کیں۔
مصنفہ نے اپنے کیریئر کا آغاز فارن آفس اور بطور اُستاد کیا، 1980 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر فل ٹائم لکھنا شروع کیا اور پھر 40 سے زائد کتابیں تحریر کیں جن میں سے 22 ناول بیسٹ سیلر ثابت ہوئے۔ ان کی چھ کتابوں پر مبنی ٹی وی ڈرامے اور فلمیں بھی بنیں۔ ان کا آخری ناول Mum & Dad 2020 میں شائع ہوا۔
ادب میں خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1996 میں OBE اور بعد ازاں 2019 میں CBE سے نوازا گیا۔
آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کرنے والی جویانا ٹرولوپ کی ذاتی زندگی بھی ان کی کہانیوں کی طرح جذبات اور تجربات سے بھری رہی۔ ان کی دو شادیاں ہوئیں، پہلے شوہر سے ملاقات آکسفورڈ میں ہوئی،دونوں نے 1966 میں شادی کی، اُس وقت شوہر پوٹر کی عمر 21 سال اور جویانا کی 22 سال تھی، اس میں سے دو بیٹیاں لوئیس (جواب 51 سال کی ہے اور دوسری بیٹی انٹونیا جو 48 سال کی ہے،
17 سال بعد 1983 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، بعد میں ان کی ملاقات ٹی وی ڈرامہ نگار ایان کرٹس سے ہوئی جس کے پہلے ہی دو بیٹے تھے، ایان کرٹس اورجویانا نے 1985 میں شادی کرلی تھی۔



















