پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کر لیے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ:آئی ایم ایف کی رپورٹ

پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کر لیے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ:آئی ایم ایف کی رپورٹ

پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کر لیے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ:آئی ایم ایف کی رپورٹ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ملک کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، جبکہ موجودہ مہنگائی کو عارضی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر بھی منتقل کیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے آئندہ برسوں میں ذخائر میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے چند اہم سفارشات بھی دی ہیں، جن میں شامل ہیں:

سخت مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنا،ایکسچینج ریٹ میں لچک فراہم کرنا،پاور سیکٹر میں اصلاحات،سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات معیشت کی پائیداری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *