
ویب ڈیسک:قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا چاہتے ہیں ن لیگ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب حاصل کرے،ن لیگ نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے،پنجاب حکومت بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارٹی عہداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں پارٹی امیدواروں کومیرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا،امیدواروں کوانٹرویوز کے بعد میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں گے، اپنے لوگوں کو ترجیح دینی ہے،پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ امیدوار کی جیت کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ن لیگ نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں،فضا بہت اچھی ہے اور الیکشن میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے،پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی جلد شروع ہوگی۔
صدرن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کے لئے آئیں گے ہم نے پہچان رکھنی ہے کون اپنا اور کون پرایا ہے،عام الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے، میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں گے، آزاد کشمیر اور جی بی میں پارٹی امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائیگا، اصولی فیصلہ ہے تمام امیدواروں کو سن کر میرٹ پر ٹکٹ دیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی میں حصے کا مطالبہ آزاد کشمیر سے آئے یا گلگت بلتستان سے، وفاق کو خؤد پورا کرنا چاہیے، گلگت،اسکردو ہائے وے پر 50 ارب روپے سے زیادہ کا خرچہ آیا جسے ہم نے بنایا، این ایف سی جتنا پیسہ ہم نے پہلے ہی سے لگایا ہے لیکن اس کے باوجود حصہ ملنا چاہیے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی کے تحت فنڈز ملنے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا صوبوں میں پیسے خرچ کرنے کی صلاحیت ہے؟ میرے خیال میں یہ صلاحیت نہ آزاد کشمیر میں ہے نہ ہی گلگت بلتستان میں۔ وفاق پیسے دے بھی تو پیسے وہاں خرچ نہیں ہوتے۔ یہ صلاحیت پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔
پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے،پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پنجاب کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنادیا ہے،ملک بھر سے لوگ علاج کے لیے لاہورآتے ہیں،پنجاب حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے۔


















