
اشک آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عالمی فورمز پر ہر نگاہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اشک آباد میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ہاتھ ملا کر طویل گفتگو کی۔ اسی طرح ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور کرغزستان کے صدر سادرجپاروف نے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔


















