
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مسترد کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، نیتن یاہو پر پانچ سال سے بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو ایک خط میں نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے انہیں معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔
اسرائیلی صدر نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “میں صدر ٹرمپ کی دوستی اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں، لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کا احترام کرنا ضروری ہے۔”
اسحاق ہرزوگ نے مزید کہا کہ یہ ایک غیر معمولی درخواست ہے، تاہم اسرائیلی عوام کی بھلائی ہمیشہ ان کی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح رہی ہے۔


















