
برسبین:برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے 5 میچوں کی ایشیز سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری اننگز میں کپتان اسمتھ نے 23 اور ٹریوس ہیڈ نے 22 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 334 اور دوسری اننگز میں 241 رنز اسکور کیے، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ صرف دو دن میں مکمل ہوا، اور اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔


















