
ویب ڈیسک:پاکستان میں سردیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے ، مقامی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں کی تاحال کوئی کمی نہیں آئی، سولر سسٹم خریدنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جدید لیبارٹری پاکستان نے کوریا کی معاونت سے قائم کی ہے جو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
لیبارٹری کے قیام کے لیے کورین کمپنی نے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔
یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال کی جائے گی جس کے بعد ملک میں درآمد ہونے والے اور مقامی طور پر بننے والے سولر پینلز کا سخت ٹیسٹنگ عمل ممکن ہو سکے گا۔
کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر چانگ وون سیم اور جنوبی کورین سفیر پارک جے لارک نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، اس منصوبے سے ملک میں سولر ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔


















