پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کر لی

پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کر لی

پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کر لی

ویب ڈیسک: پاکستانی شو بز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔

دونوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے۔ پوسٹ میں خاقان اور سبینہ نے کیپشن میں لکھا: “ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو”، ساتھ ہی خاقان نے انگوٹھی والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

اس خوشی کے موقع پر اداکار جوڑے کو ان کے مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھرپور مبارکباد دی جا رہی ہے۔ سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام مبارکباد دینے والوں کا احسن طریقے سے شکریہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے معروف ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے اور جلد ہی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *