پاکستان سپر لیگ کا لندن میں روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ کا لندن میں روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج ہوگا



پاکستان سپر لیگ کا لندن میں روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج ہوگا

لندن : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں بڑا روڈ شو منعقد کیا جائے گا، جو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ یہ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اس میں شرکت کریں گے۔

شو میں پاکستان کے کئی معروف کرکٹرز جیسے وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بھی موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ معروف گلوکار علی ظفر بھی اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس روڈ شو میں عالمی سطح کے سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *