
ویب ڈیسک: مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں ” ڈکی بھائی” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور رہائی کے 100 دن بعد خاموشی توڑنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے کہا کہ وہ آج شام 6 بجے اپنی خاموشی توڑیں گے اور ان کا اعلان ایسا ہوگا کہ لوگ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔
100 days. Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this.
— Ducky Bhai (@duckybhai) December 6, 2025
یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
رہائی کے بعد، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی نئے مواد کی تیاری کر رہے ہیں۔ عروب نے عوام سے درخواست کی کہ وہ افواہوں سے بچیں اور یقین رکھیں کہ ڈکی بھائی جلد مضبوطی سے واپس آئیں گے۔


















