خیبر پختونخوا میں دو بڑی سکیورٹی کارروائیاں 9 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں دو بڑی سکیورٹی کارروائیاں 9 خوارج ہلاک



خیبر پختونخوا میں دو بڑی سکیورٹی کارروائیاں 9 خوارج ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مؤثر کارروائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔

اسی طرح لکی مروت میں ایک اور خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں 2 خوارج کو مؤثر کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق ہلاک شدہ خوارج متعدد حملوں میں ملوث تھے، جن میں سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ مزید خطرات کا فوری طور پر سدِباب کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *