امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کی جانب سے امن ایوارڈ کی پیشکش

امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کی جانب سے امن ایوارڈ کی پیشکش



امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کی جانب سے امن ایوارڈ کی پیشکش

لاس اینجلس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی سطح پر امن کی کوششوں کے اعتراف میں فیفا امن انعام سے نوازا گیا۔

فیفا کے صدر نے ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کو یہ اعزاز پیش کیا اور ان کی جانب سے مختلف عالمی تنازعات، بشمول پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کا ذکر کیا۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت نے عالمی سطح پر کئی تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کیا، جس سے لاکھوں جانوں کی حفاظت ہوئی۔

انہوں نے روانڈہ اور کانگو کی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان جنگوں میں ایک کروڑ افراد ہلاک ہوئے، اور امریکہ نے ان مسائل کو روکنے میں اہم اقدام کیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اور کینیڈا کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور میکسیکو کے ساتھ بھی شاندار تعلقات ہیں۔ عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

فیفا امن انعام کو اپنے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کی عالمی امن اور انسانیت کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس انعام سے عالمی سطح پر امن اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ دنیا کا بہترین ملک ہے اور عالمی تعاون کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *