موبائل فون درآمد کرنے پر لاگو ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

موبائل فون درآمد کرنے پر لاگو ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

موبائل فون درآمد کرنے پر لاگو ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

(ویب ڈیسک) پاکستان میں درآمد ہونے والے موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ درآمدی فونز پر مختلف ٹیکسز بشمول کسٹمز ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں، جو فون کی اصل مالیت کے مطابق طے ہوتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی قیمت ’ویلیو ایشن رولنگ‘ کے تحت مقرر کی جاتی ہے۔ اگر کسی مخصوص ماڈل کی قیمت دستیاب نہ ہو تو گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر اس کی مالیت طے کی جاتی ہے۔

30 ڈالر تک مالیت کے فون پر ٹیکس

اس کیٹیگری میں آنے والے فونز پر 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

30 سے 100 ڈالر مالیت والے فون پر ٹیکس

اس مالیتی حد میں شامل فونز پر 200 روپے موبائل لیوی، 3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

100 سے 200 ڈالر مالیت والے فون پر ٹیکس

ایف بی آر کے مطابق اس قیمت کے موبائل فونز پر 600 روپے موبائل لیوی، 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

200 سے 350 ڈالر مالیت والے فون پر ٹیکس

اس رینج کے موبائل فونز پر 1800 روپے موبائل لیوی، 11000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ 5000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس شامل ہے۔

350 سے 500 ڈالر مالیت والے فون پر ٹیکس

اس کیٹیگری کے فونز پر 4000 روپے موبائل لیوی، 15000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔

500 ڈالر سے زائد مالیت والے فون پر ٹیکس

500 ڈالر سے زیادہ قیمت والے فونز پر 8000 روپے موبائل لیوی (جبکہ 700 ڈالر سے زائد مالیت پر یہ لیوی 16,000 روپے ہو جاتی ہے)، 22000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 1150 روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *