
(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے نیئر بائی فیڈ نامی نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔جس کے تحت صارفین اپنے اردگرد کے بارے میں جان سکیں گے۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی فیڈ کو ڈیزائن کرنے کا مقصد صارفین کو اپنے قریب موجود نئی جگہوں کو دریافت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس فیچر کو ابھی برطانیہ ، فرانس، جرمنی اور اٹلی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
ٹاک ٹاک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیڈ میں لوگوں کو ان کی لوکیشن، مواد کے موضوع اور مواد پوسٹ ہونے کے وقت کے مطابق پوسٹس نظر آئیں گی۔
مثال کے طور پر صارفین سیاحت، ایونٹس اور فوڈ وغیرہ سے متعلق مقامی مواد دیکھ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق لوکیشن کو شیئر کرنا آپشنل ہوگا اور یہ آپشن 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ہی دستیاب ہوگا۔ لوکیشن ان ایپل ہونے پر ٹک ٹاک ڈیوائس کی جی پی ایس لوکیشن کو استعمال کر کے لوکیشن پر مبنی مواد دکھائے گا۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ کی نیئر بائی فیڈ میں مواد نظر نہیں آئے گا، اسی طرح اگر آپ کا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہے یا فرینڈز یا اونلی یو پرائیویسی پر سیٹ کیا گیا ہوگا، تو بھی اس فیڈ پر ویڈیو نظر نہیں آئیں گی۔


















