انسانی دماغ عمر کے کس حصے میں بلوغت کو پہنچتا ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق

انسانی دماغ عمر کے کس حصے میں بلوغت کو پہنچتا ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق

انسانی دماغ عمر کے کس حصے میں بلوغت کو پہنچتا ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق

ویب ڈیسک:اکثر معاشرے کے کچھ دانشوروں کو یہ کہتے سنا جاتا ہے کہ لڑکا یا لڑکی جب 18 سال کے ہوجائیں تو وہ ’میچیور‘’Mature‘ ہوجاتے ہیں، دوسری جانب ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں اہم انکشافات کئے ہیں جس کے مطابق ’ انسانی دماغ  کی بلوغت کا اصل آغاز ہماری توقعات سے کہیں دیر سے ہوتا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق دماغ کے افعال کے حوالے سے بلوغت دراصل 32 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا  کہ انسانی دماغ اپنی زندگی میں کئی بڑے مراحل سے گزرتا ہے، جن میں اہم تبدیلیاں پیدائش، 9 سال، 32 سال، 66 سال اور 83 سال کی عمر کے دوران ہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پیدائش کے بعد دماغ تیز ترین نشوونما کے مرحلے میں ہوتا ہے جو تقریباً 9 سال کی عمر تک جاری رہتا ہے۔ اس کے بعد نوجوانی اور جوانی کے دوران آنے والی تبدیلیوں کا سلسلہ 32 سال کی عمر تک برقرار رہتا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ 32 سال تک دماغ کسی کم عمر فرد کی طرح کام کرتا ہے، بلکہ اس عرصے کے دوران دماغ مسلسل بنتا، بدلتا اور پختہ ہوتا رہتا ہے۔

یہ تحقیق اس بات کی نئی تفہیم فراہم کرتی ہے کہ انسانی دماغ کی مکمل پختگی ایک طویل اور مسلسل عمل ہے، جو ابتدائی جوانی کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *