
ویب ڈیسک: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری فیصلے میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا، تاہم وہ کسی بھی بار پیش نہ ہوئے، جس کے بعد انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔


















