پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کر دی

پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کر دی

پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کر دی

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کر دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں پاک- برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران، وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے ضروری کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اور ان کی فوری حوالگی ضروری ہے۔

وزیر داخلہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادی اظہار پر یقین رکھتا ہے، لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *