
ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی نااہل ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ اگر پی ٹی آئی کو سیاست میں مزید مشکلات درپیش کرنی ہیں تو گورنر راج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، اور بیرون ملک بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی جلد ہی اندازہ ہو جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ہی سیاستدان عمران خان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ انہی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔
پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر بانی تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ آئین کے خلاف ہوگا۔


















