پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز



پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جب کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 67 ہزار 5 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ جمعہ کو ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1304 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 677 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *