عدالت نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا

عدالت نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا



عدالت نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو علیمہ خان کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران شوکت خانم ہسپتال کے وکلاء نے عدالت میں یہ موقف اپنایا کہ شوکت خانم کے اکاؤنٹس فریز کرنے کے بارے میں کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔ وکیل نے مزید بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹس کو اسٹیٹ بینک کے ذریعے فریز کیا گیا تھا، جس کے لیے ان کا شناختی کارڈ نمبر بھی بھجوایا گیا تھا۔

پراسیکیوشن نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کو ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، اور سماعت کے بعد عدالت نے دونوں اداروں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں سنایا گیا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *