
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔ قبل ازیں پٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے تھی۔
اسی طرح، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے، جب کہ قبل ازیں یہ 284 روپے 44 پیسے تھی۔


















