
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان کے مطابق، یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کی 11 نومبر کو وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ، پنجاب میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سینیٹر منتخب کریں گے۔
امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکتی ہیں۔


















