وزیراعظم آزاد کشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب فیصل ممتارزنئے وزیر اعظم منتخب

وزیراعظم آزاد کشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب فیصل ممتارزنئے وزیر اعظم منتخب

وزیراعظم آزاد کشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب فیصل ممتارزنئے وزیر اعظم منتخب

(ویب ڈیسک )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق  کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہوگئی۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 36 ووٹ پڑے۔فیصل ممتاز راٹھور  آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔فیصل ممتاز راٹھور آزاد کمشیر کے 16 ویں ویزر اعظم بن گئے۔

وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے رائے شماری کے بعد نتائج کا اعلان کردیا۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 36 ووٹ پڑے، قراردارد کے خلاف دو ووٹ پڑے۔وزیر اعظم انوار الحق اور ان کے حامی ممبران  نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے تحریک عدم اعتماد سے لاتعلقی کا اظہار۔

پاکستان پیپلز پارٹی  کےرکن اسمبلی راجا فیصل ممتاز راٹھور  آزاد جموں کشمیر کے 16 ویں قائد ایوان منتخب ہوگئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد بطور متبادل امیدوار راجا فیصل ممتاز راٹھور 36ووٹ لیکر آزاد جموں کشمیر کے 16 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے 17 اراکین اسمبلی،پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10اورمسلم لیگ ن کے 9 اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

قبل ازیں  وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ایوان سےخطاب میں کہا تھا  کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمے دار ہو، کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمے دار نہیں؟, آج کا خطاب باتیں ریکارڈ پر لانے کے لیے کر رہا ہوں، اس ایوان نے مجھے جنم دیا، آج ان سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ مجھے اسی ایوان سے کہا گیا کہ 15 فروری تک اسمبلی تحلیل کر دو۔

انہوں نے کہا کہ  اپنی پوری کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری آزادی کے پروا نے پر دستخط کیے، کہا گیا آپ کو بکتربند گاڑی پر لے کر جاتے ہیں، میں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  الحمداللّٰہ آج یہاں سے سرخرو ہو کر جا رہا ہوں، میں نے بارہا کہا کہ میری موجودگی میں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ نہیں ہوسکتا، مہاجرین کی نشستون کو ختم کرنے پر دستخط کرتا تو یہ میری سیاسی موت تھی، میں نے یہاں سے مودی کو بھی للکارا، اسے فتنہ خوارج نہیں فتنہ ہندوستان کہا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *