سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار658 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 414 ڈالر فی اونس ہوگیا۔


















