جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار-اردو نیوز اپڈیٹ

پولیس چوکی جنرل ہسپتال کے اہلکاروں نے دوران کومبنک سرچ آپریشن کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ملزم جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے مختلف کاموں کے عوض رشوت وصول کر رہا تھا
ملازمین نے ملزم کے بتانے پر ریکارڈ چیک کیا تو پتہ چلا ملزم ہارون ڈاکٹر نہیں ہے بلکہ بھیس بدل کر معصوم شہریوں کو لوٹ رہا ہے ملزم ہارون بھسین گاوں واہگہ کا رہائشی ہے اب تک ملزم ڈاکٹر بن کر بیسیوں شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کےانویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی چوکی جنرل ہسپتال پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *