ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایکس بیان میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے،فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر( ایکس) میں کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم اور انکی ٹیم ایمرجنسی نمبروں پر موجود ہے،فراہم کردہ دونوں نمبرز واٹس ایپ پر بھی موجود ہیں۔انہوں نے اب تک طلباء اور انکی فیملیز کی سینکڑوں ٹیلی فون کالز کا جواب دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی صورت حال میں کالز کی ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث نمبرز پر رابطہ نہ ہوسکے تو میسج یا واٹس ایپ میسج کردیں، کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایمرجنسی رابطہ نمبرز فراہم کئے گئے ہیں۔
+996555554476
+996507567667
Emergency contact numbers of Embassy of Pakistan:
+996555554476
+996507567667 https://t.co/agTCq3JjI5
— Pakistan Embassy Kyrgyzstan (@PakinKyrgyzstan) May 17, 2024


















