بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر فردجرم عائد

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر فردجرم عائد

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر فردجرم عائد

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمے میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فردِ جرم عائد کر دی۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شیخ حسینہ پر یہ مقدمہ انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزامات کے تحت درج تھا۔ ٹریبونل کی کارروائی کو براہ راست نشر کیا گیا، جس میں فرد جرم باقاعدہ طور پر پڑھ کر سنائی گئی۔

بنگلہ دیشی  کے مطابق  مقدمے میں سابق وزیر داخلہ اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی شریکِ مجرم قرار دیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اس وقت کی حکومت کی پالیسیوں کے تحت ریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ بنگلہ دیشی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے، جہاں ملک کی اعلیٰ قیادت کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حسینہ واجد یا ان کی جماعت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ کارروائی نہ صرف بنگلہ دیشی سیاست میں ہلچل پیدا کرے گی بلکہ خطے میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے بھی نئی بحث چھیڑ سکتی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *