ویب ڈیسک: پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت نے مختلف شہروں میں واقع تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں طلبہ، طالبات اور اساتذہ کے ساتھ اہم نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان نشستوں میں کور کمانڈرز نے قومی ترقی میں تعلیم، ٹیکنالوجی، اور مثبت کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی،کور کمانڈر ز نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں۔

کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں،طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔
کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں،کور کمانڈر نے طلبا پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں۔
Source link


















