عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے سے روک دیا -اردو نیوز اپڈیٹ

عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے سے روک دیا - Pakistan



اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے خلاف موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا اور حکومت کو نان فائلز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے روک دیا۔

نجی موبائل فون کمپنی زونگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہوا ہے جس کے تحت 10 مئی سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی تھیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے۔



Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *