بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا



بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی / اسلام آباد :بحیرہ عرب میں مون سون کی ابتدائی سرگرمیوں میں شدت آ گئی ہے جس کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں میں کرناٹک اور گوا کے ساحلوں کے قریب سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کا نظام بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ کم دباؤ شمال کی جانب بڑھ سکتا ہے اور اگلے 36 گھنٹوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہو کر سمندری طوفان کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔ طوفان کی ممکنہ سمت اور شدت کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال مون سون معمول سے پہلے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں بھی 5 فیصد زائد ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق گلشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سال مون سون کا آغاز جون کے اختتام تک ممکن ہے، جبکہ پنجاب میں 388 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے — جو معمول سے 50 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *