ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہمعادل راجہ سمیت5افراد کیخلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہمعادل راجہ سمیت5افراد کیخلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہمعادل راجہ سمیت5افراد کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے)نے عادل راجہ،معید پیرزادہ،محمد عمر،محمد نذیربٹ اور احمد نورانی کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی کو نامزدکیا گیا ہے۔ ملزمان پر سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے بیان کے مطابق ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی مسلسل تشہیر کرتے رہے۔انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

ترجمان این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہمیں دیں۔پوسٹ کی تفصیل،اسکرین شاٹ،نام اور دیگر معلومات واٹس ایپ کریں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *