وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا ایل او سی نکیال سیکٹر کا دورہ 

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا ایل او سی نکیال سیکٹر کا دورہ 

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا ایل او سی نکیال سیکٹر کا دورہ 

ویب ڈیسک: وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بھمبر کے دورہ کے بعد ایل او سی کے دورے پر کوٹلی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کوٹلی سے سیدھے سمٹی مجہان شہداء کی قبروں پر حاضری  دی۔ انہوں نے شہداء عمر موسیٰ اور مصباح کوثر کی قبروں پر حاضری  دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ 

وزیر اعظم  نے  شہید بچوں کے والد ڈاکٹر موسی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر موسیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   شہداء کی قربانیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔  وزیر اعظم نے سمٹی مجہان میں مصباح شہید کے نام پر پرائمری سکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔

فاتحہ خوانی کے موقع پر اہل علاقہ بھی موجود تھے جہاں وطن عزیز کے لئے مزید قربانیوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کہاکہ افواج پاکستان نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ،ساری قیادت کا شکریہ جو افواج کی پشت پر کھڑی رہی اور بھارت کو شکست ہوئی۔ آنے کا  مقصد تعزیت شہداء کے ورثاء کیساتھ اظہار ہمدردی کرنا تھا۔ شہداء چنیدہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ شہادت کا رتبہ دیکر اپنے پاس بلاتا ہے۔ ہم سب کو دنیا سے جانا ہے کیسے ،کب اور کہاں جانا ہے ؟مالک الملک جانتا ہے ۔ دکھ بانٹنے آئے ہیں، آپ تصور کریں 77 سال سے خونی لکیر کے اس پار زندگی کتنی مشکل اور تکلیف دہ ہو گی۔ حالیہ بھارتی شیلنگ و حملے کے تمام شہداء کے ورثاء کو مالی معاونت فراہم کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ سے قبل ہی ایمرجنسی فنڈ قائم  کرکےایک ارب روپیہ منتقل بھی کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنرز کو وسائل مہیا کئے۔بھارتی شیلنگ کے شہداء اور زخمیوں کو جتنی مالی امداد دی ہے اس میں مزید خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔مستقل معذوروں کی مالی معاونت میں اضافہ ہوگا۔مکانات ،مال مویشی سمیت تمام تر نقصان کو پورا کیا جائے گا۔ شہداء اور زخمیوں کو نئے چیک ملیں گے، مقصد دکھوں کو کم سے کم کرنا ہے۔بھارتی گولہ باری میں تباہ ہسپتال اور کالجز کی عمارتوں کو اصل صورت سے بہتر قائم کردیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق عقل کے اندھے محافظ اور قابض افواج میں فرق کو سمجھیں۔ہمارے شاہینوں نے مودی کو گھر میں گھس کر مارا ہے۔آج آزادکشمیر میں بددیانتی اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ریاست کے وسائل عوامی تعمیر وترقی پر خرچ ہوں گے۔ مافیاز اور ٹیکس چوروں کا حکومت نے وہ حشر کیا جو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔آزاد کشمیر کی عوام کو تین روپے یونٹ بجلی دو ہزارروپے من  آٹا دیا۔

سنئیر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیرصحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ،وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی ،مئیر بلدیہ چوہدری محمد تاج، بھی ہمراہ تھے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *