
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے کی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی، جس سے عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی خریداری میں ریلیف ملے گا۔


















