قومی ائیرلائن کا حج آپریشن شروع پہلی پرواز 442 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ

قومی ائیرلائن کا حج آپریشن شروع پہلی پرواز 442 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ



قومی ائیرلائن کا حج آپریشن شروع پہلی پرواز 442 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ

اسلام آباد: قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے سالانہ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کی پہلی پرواز 442 عازمین حج کو لے کر پیر کی صبح اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پہلی حج پرواز پی کے 713 صبح 4 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔ عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی اور پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

حج آپریشن کے تحت ملک کے مختلف شہروں سے پروازیں روانہ ہوں گی۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 آج صبح 10 بجے 170 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 آج رات 10 بجے 323 عازمین کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔

قومی ائیرلائن اس سال تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔ حج آپریشن کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا:

پہلے مرحلے میں پروازیں پاکستان سے مدینہ منورہ جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔ اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر اس سال بھی سعودی حکومت کے اشتراک سے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروگرام کی سہولت دستیاب ہے، جس کے تحت حجاج کرام کی امیگریشن پاکستان میں ہی مکمل کی جا رہی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔ حج آپریشن کے دوران قومی ائیرلائن کی جانب سے عازمین کو  سہولت، رہنمائی اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *