
ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش اور آپریشنل وجوہات کے باعث نئی دہلی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے کے دوران 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پیر کی دوپہر ایک بجے سے رات ایک بجے تک آمد و روانگی کی سینکڑوں پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، اس دوران دہلی ایئرپورٹ پر آمد کی 250 پروازوں میں تاخیر دیکھی گئی، جبکہ 260 روانگی کی پروازیں بھی شیڈول سے پیچھے رہیں۔
رپورٹس کے مطابق اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 55 منٹ رہی، جب کہ روانگی کی پروازوں میں تاخیر کا اوسط دورانیہ 65 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ آمد کی پروازوں میں خلل کا انڈیکس 4.6 تک پہنچ گیا، جبکہ روانگی کی پروازوں میں یہ انڈیکس آخری درجے 5 تک پہنچ گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تاخیر اندرونِ ملک پروازوں میں رپورٹ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد جمعرات کی شام پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے کے قریب بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر دی گئی تھی۔
Source link


















