ای او بی آئی نے کم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا

ای او بی آئی نے کم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا

ای او بی آئی نے کم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے کم از کم پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس میں ای او بی آئی کی تین سہ ماہیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مالی سال 2024-25 کے دوران ای او بی آئی نے 116 ارب روپے کی آمدن حاصل کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

ای او بی آئی نے کم از کم پنشن کو 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11,500 روپے کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 ہزار روپے سے زائد پنشن لینے والے افراد کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنشن میں اضافے کا باضابطہ اعلان یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر متوقع ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 10 سے کم ملازمین والے اداروں کو بھی ای او بی آئی قانون کے دائرے میں لانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ زرعی، گھریلو، مالیاتی اور قانونی شعبوں کو بھی ادارے کی کوریج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *