مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا

مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا



مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے منصوبہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی شریک ہوئے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ہیں، جبکہ 25 دیگر افراد کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں شامل کیا گیا تھا۔

کونسل نے 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جس میں حکومت سندھ کے اعتراض پر نئی نہروں کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سال 2021-22 اور 2022-23 کی  رپورٹس کا جائزہ لینے اور 2023-24 کی رپورٹ کو منظور کیاگیا۔
یاد رہے کہ یہ اجلاس 2 مئی کو منعقد ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی درخواست پر آج طلب کر لیا گیا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *