مودی پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا گرائونڈ بنا رہا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

مودی پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا گرائونڈ بنا رہا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ



مودی پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا گرائونڈ بنا رہا ہے،امریکی اخبار کا دعویٰ

گجرات کے قصائی مودی پر جنگی جنون سوار، نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ مودی پاکستان سے جنگ چھیڑنے کا گراؤنڈ بنا رہا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی نے دنیا بھر میں 12 سے زائد رہنماؤں کو فون کیے ہیں۔

اخبار کے مطابق سو سے زائد سفارتکاروں کو بریفنگ دی گئی ہے، مودی کی غیر معمولی پھرتیاں امن کے لیے نہیں ہیں بلکہ وہ پڑوسی ملک پر حملے کے لیے کیس بنارہا ہے۔

امریکی اخبار نے تازہ رپورٹ میں لکھا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پہلگام واقعے پر بارہ سے زائد عالمی رہنماؤں کو فون کرچکے ہیں.

رپورٹ کے مطابق مودی اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی، تاہم کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیے گئے، بھارت غیرملکی سفیروں کو کوئی ایک ایسا ثبوت نہیں دے سکا جو پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑ سکے۔

نیویارک ٹائمز نے واضح طور پر لکھا کہ بھارت کو کارروائی سے پہلے پاکستان کے خلاف ٹھوس
ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

اخبار نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ عالمی افراتفری کے ماحول سے فائدہ اٹھا کر بھارت بغیر ثبوت حملہ کرسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سے بھی پردہ اٹھا دیا، لکھا مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں۔ مودی سرکار نے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔



Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *