
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا اگر پانی بند ہوا تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دہشتگردی کی، اگر جنگ ہوئی تو پورا پاکستان اپنے فوج کے پیچھے کھڑا ہوگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اگر پانی بند ہوا تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو پورا پاکستان اپنے فوج کے پیچھے کھڑا ہوگا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دہشتگردی گی، اس معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط ہیں۔
9 مئی کے کیسز ہمارے گھر کا معاملہ ہے، مادروطن کے دفاع کے لئے ہم سب متحد ہیں،وزیراعظم شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت سب کو ایک جگہ بٹھائیں، اس وقت معاملہ ہمارے گھر کا ہے،اس وقت ہمارا آرمی چیف بہادر اور پُر اعتماد ہے، پھر ہمیں کس چیز کی فکر ہے؟
پوری قوم پاک فوج کے پیچھے اور دشمن کے آگے کھڑی ہے، پاکستان کے میڈیا اور اینکرز کا مشکور ہوں جنہوں کے نہایت مہذب انداز انڈیا کو بہترین جواب دیا ، ہمارے پڑوسی دوست بہت مخلص ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم نے اپنی ائیر سپیس روک کر انڈیا کو نقصان دینا شروع کر دیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج وہ واحد فوج ہے جس کا نعرہ اللہ اکبر کا ہے، انڈیا کے چائے بیچنے والے وزیر اعظم کو پیغام دیتے ہیں کہ اگر پانی والا مسئلہ ہوا تو انڈیا کی فوج کے خون کے ساتھ ہولی کھیلیں گے۔


















