نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کاوزیراعظم بلاول کو خراج تحسین

نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کاوزیراعظم بلاول کو خراج تحسین

نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کاوزیراعظم بلاول کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک )  چولستان میں نہری مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پاکستان بارکونسل نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔

اعلامیے کےمطابق   پاکستان بار کونسل وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہر کے مسئلے کو سیاسی اتفاق رائے سے خوش اسلوبی سے حل کرنے میں سیاسی پختگی اور مدبرانہ صلاحیتوں کو سراہتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور مسائل کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ مناسب طور پر مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھا گیا ہے، جو بین الصوبائی معاملات کے تصفیے کا مجاز آئینی فورم ہے۔

پاکستان بار کونسل نے تمام اسٹیک ہولڈرز، بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں سے احتجاج فوری ختم کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق احتجاج جاری رکھنے سے جمہوری عمل کو نقصان اور ملکی معیشت کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔معاملے کے حل کے باوجود احتجاج کا جاری رہنا نہ صرف جمہوری عمل کو نقصان پہنچائے گا بلکہ عام شہریوں کی روزی روٹی کو بھی بری طرح متاثر کرے گا اور قومی معیشت کو نقصان پہنچے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو سیکیورٹی کے حساس چیلنجز کا سامنا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *