نیشنل سرٹ کی ایڈوائزری جاری

نیشنل سرٹ کی ایڈوائزری جاری



نیشنل سرٹ کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز پاکستان کے سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خاص طور پر دفاعی، مالی، اور میڈیا کے شعبوں میں سائبر حملے بڑھنے کا خطرہ ہے۔

نیشنل سرٹ نے کہا کہ اس کشیدگی کے دوران ہیکرز سپیئر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیک جیسے جدید طریقے استعمال کر کے معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے اسٹرٹیجک انفرااسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے، جس سے مالی نقصانات اور ڈیٹا کی چوری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
۔ نیشنل سرٹ نے عوام کو بھی سائبر ہائجین کی اہمیت پر آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ ان حملوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *