
آسام :بھارت میں پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے والے افراد کے خلاف بھارتی سکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کی ہے، جس میں تین مختلف ریاستوں آسام، میگھالیہ اور تریپورہ سے 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان گرفتار شدگان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے۔
آسام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں آسام کے ایم ایل اے امین الاسلام بھی شامل ہیں، جنہوں نے پلوامہ اور پہلگام حملوں کو “حکومتی سازش” قرار دیا تھا۔ ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دیگر گرفتار افراد میں صحافی جابر حسین، آسام یونیورسٹی کے طالب علم اے کے بہاؤالدین، وکیل جاوید مظفر اور سوشل میڈیا صارفین ہیں۔
ان گرفتاریوں پر بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قانونی اقدامات ہیں، تاہم حقوقِ انسانی کے اداروں نے اس کارروائی کو آزادیِ اظہار پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔


















