
ویب ڈیسک: پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتکاری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی خواہش کو ناکام بنا دیا ہے۔ بھارت جو چاہتا تھا کہ سلامتی کونسل کے بیان میں ” پہلگام” کا لفظ شامل کیا جائے تاکہ یہ تاثر قائم ہو کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ بن چکا ہے، اس میں ناکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر سلامتی کونسل میں امریکی تجویز پر ایک بیان منظور کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بدولت متنازع الفاظ کو شامل ہونے سے روکا گیا۔ پاکستان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بیان میں “جموں و کشمیر” کا لفظ شامل ہو، جو بھارت کی خواہش کے برعکس تھا۔
بھارت، جو ” پہلگام” کا لفظ شامل کرانا چاہتا تھا، اس میں ناکامی کے بعد فوری طور پر کسی مذمتی بیان کا اظہار بھی نہیں کر سکا۔ یاد رہے کہ پہلگام میں حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا، جبکہ مذمتی بیان 26 اپریل کو جاری کیا گیا۔
یو این کے اہلکار نے اس بات کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کو خطے کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، اور دونوں ممالک بھارت اور پاکستان کو مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
Source link


















