شاہین اور انشا کےبیٹے کی پہلی تصویر نےسوشل میڈیا پردھوم مچادی

شاہین اور انشا کےبیٹے کی پہلی تصویر نےسوشل میڈیا پردھوم مچادی

شاہین اور انشا کےبیٹے کی پہلی تصویر نےسوشل میڈیا پردھوم مچادی

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہاں اگست 2024 میں بیٹے کی ولادت ہوئی، جس کا نام ” عالیار آفریدی” رکھا گیا۔ اب پہلی مرتبہ شاہین نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس تصویر میں شاہین آفریدی اپنے بیٹے کو پیار سے گود میں تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ عالیار کا چہرہ واضح طور پر نہیں دکھایا گیا، مگر باپ بیٹے کے درمیان محبت کا رشتہ تصویر میں بخوبی جھلکتا ہے۔ شاہین نے تصویر کے ساتھ صرف دل کا ایموجی لگا کر اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے، شاہین نے ایک جذباتی لمحہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا جس میں نومولود عالیار کا ننھا ہاتھ شاہین اور انشا کی انگلی تھامے ہوئے تھا۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا:
“یہ لمحہ سب کچھ بدل گیا، میرا دل اور میری زندگی اب مزید خوبصورت ہو گئی ہے۔ 24 اگست ہمیشہ میرے لیے ایک یادگار دن رہے گا۔”

یاد رہے، شاہین اور انشا کی شادی فروری 2023 میں انجام پائی تھی، اور اب عالیار کی آمد نے اس جوڑی کی زندگی میں خوشیوں کا نیا باب رقم کر دیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *