ثناء اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر احتجاج، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان کا اجلاس منعقد کرنے سے انکار

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جو بغیر کسی آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لئے ختم کردیا گیا۔ اجلاس میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب ارکان نے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ خان مستی خیل کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پر شدید احتجاج کیا اور اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق ثناء اللہ مستی خیل نے گزشتہ روز واپڈا سے متعلق سوال اٹھایا تھا کہ ادارے میں جرنل کیوں ہوتا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف غیرمعمولی اقدامات کیے گئے۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید کسی کو ان کی بات اچھی نہیں لگی، ان کے میٹر اور ٹرانسفارمر اتار لیے گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’اگر اسی طرح کا رویہ اختیار کیا جائے گا تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہیے۔‘

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی خواجہ شیراز محمود نے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا، ’جو بھی فیصلہ ہو، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔‘

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *