
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف 202 رنز کا ہدف مقرر کر دیا۔
نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوا۔ لاہور کے بلے بازوں نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز سکور کیے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، زمان خان، آصف آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی سٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔


















