
ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں موبائل فونز کی بات کی جائے مارکیٹ میں مقابلہ بازی خوب ہورہی ہے، ہر کمپنی کی کوشش ہے کہ وہ خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو، اس حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی کہ کونسی کمپنی کا موبائل فون سرفہرست رہا۔
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن تو بدستور برقرار ہے لیکن اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں اوپو اسمارٹ فون نے جگہ بنائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو تیسرے، موٹورولا ایج 60 فیوژن چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبرپر ہیں۔
اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا ساتویں (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + براجمان ہیں۔
Source link


















