ویب ڈیسک: (علی زیدی) عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف معاشی دباؤ بڑھانے اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں نوجوانوں، صارفین اور ڈیجیٹل ایکٹیوسٹس نے سوشل میڈیا پر نئی ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد اسرائیلی کمپنیوں اور ان کے ذیلی برانڈز کی مصنوعات کی شناخت، فہرست سازی اور بائیکاٹ کو مؤثر بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایپلی کیشنز پاکستان میں بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کی رہنمائی کررہی ہے۔ جو نہ صرف یہ بتاتی ہیں کہ کن مصنوعات یا کمپنیوں کا تعلق اسرائیل یا اس سے منسلک کاروباری اداروں سے ہے، بلکہ متبادل برانڈز کی بھی سفارش کرتی ہیں۔ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے لوگ بارکوڈ اسکین کر کے جان سکتے ہیں کہ وہ پراڈکٹ بائیکاٹ لسٹ میں شامل ہے یا نہیں؟
یہاں آپ کو چند ایپلی کیشنز اور ان کی خصوصیات بارے بتایا جارہا ہے:
Boycott Finder App

سب سے پہلی ایپ کا نام بائیکاٹ فائنڈر ہے جس کی چیدہ چیدہ خصوصیات میں سب سے اہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی فہرست کا شامل ہونا ہے۔
اس کے علاوہ ایپ میں بارکوڈ اسکینرکابہترین فیچر بھی دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے کسی بھی پراڈکٹ کو فوری طور پر جانچنے میں مدد ملتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ صارف کو متبادل اسلامی یا مقامی برانڈ بھی تجویز کردیتی ہے۔ اس طرح صارف کی مشکل بھی حل ہوتی ہے اور بائیکاٹ مہم بھی جاری رکھی جاسکتی ہے۔
No Thanks App

اس فہرست میں دوسرا اور معتبر نام نوتھینکس ایپ کا ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے سادہ انٹرفیس کی وجہ سے مقبولیت کی حدیں پار کررہی ہے۔
اس کی اہم خصوصیت روزانہ کی بنیاد پر بائیکاٹ فہرست کا اپڈیٹ ہونا ہے۔ جبکہ صارفین کی جانب سے اسے بہترین ریٹنگز اور تبصرے بھی حاصل ہیں۔
یہ ایپ صارفین کو مصنوعات کے بارکوڈ اسکین کرنے یا نام تلاش کرنے کی سہولت دیتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ اسرائیل یا اس کے حامی ممالک سے وابستہ ہیں۔ گوگل نے اس ایپ کو پلے اسٹور پر دوبارہ دستیاب کرایا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل ایک مرتبہ اس ایپ کو پلے اسٹور سے ریموو کرچکی ہے۔ جس کی وجہ اسرائیل سے متعلق ایک متنازعہ جملہ ایپ کی کیپشن میں لکھنے کو بتایا گیا تھا۔ تاہم صرف 3 دن بعد ہی یہ ایپ دوبارہ پلے اسٹور پر دستیاب تھی۔ تاہم ایپ کی کیپشن سے متنازعہ جملہ تبدیل کردیا گیا تھا۔
BarCode Boycott

اس فہرست میں تیسری اور بہترین ایپ بارکوڈ بائیکاٹ کے نام سے موجود ہے۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ ایپ کسی بھی کمپنی کی مصنوعات کا بارکوڈ اسکین کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے اور فوری صارف کو بتادیتی ہے کہ آیا یہ پراڈکٹ بائیکاٹ میں شامل ہے یا نہیں؟
اس ایپ سے آپ مصنوعات کی کمپنی اور ملک کے بارے میں معلومات فوری حاصل کرسکتے ہیں۔
عالمی ردِعمل اور مقبولیت
یہ ایپس صرف مسلم ممالک میں ہی نہیں، بلکہ یورپ، جنوبی افریقہ اور لاطینی امریکا میں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر نوجوان نسل ان ایپس کو بیداری، معلومات اور ایک مؤثر احتجاج کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
Source link


















