ویب ڈیسک: سچی محبت کی زندہ مثال، ملتان میں شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا 60 فیصد عطیہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں سچی محبت نے ایثار کی نئی مثال قائم کر دی، جب شبیراحمد نامی نوجوان نے اپنی اہلیہ شنزہ کی زندگی بچانے کے لیے اپنا جگر عطیہ کر دیا۔ خاندان کے منع کرنے کے باوجود شبیراحمد اپنے فیصلے پر قائم رہا اور آپریشن سے قبل موبائل بند کر دیا تاکہ کوئی اس کے جذبے کو کمزور نہ کرے۔
کامیاب آپریشن کے بعد جب اس نے والدین کو اطلاع دی تو وہ خوشی سے جھوم اٹھے اور بیٹے پر فخر کا اظہار کیا۔
آج شبیراحمد اور شنزہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔یہ واقعہ محبت، قربانی اور امید کی زندہ مثال بن گیا ہے۔


Source link


















